محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر صحت کا صوبائی مشیر صحت سے رابطہ، مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق
ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔
چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی
آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
برف باری اورگلیشیئرگرنے کی وجہ سے وادی لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں اور دارالحکومت سے منقطع ہو گیا ہے، ریشیاں لیپہ روڈ پر محکمہ شاہرات کی مشین کے اوپر گلیشیئر گرا، مشین آپریٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، مشین گلیشیئر میں دب گئی۔
وادی لیپہ کے پہاڑوں پر ایک فٹ کے قریب تازہ برف باری ہوئی ہے، ترجمان محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ جب تک موسم صاف نہیں ہوتا روڈ بحالی کا آپریشن شروع نہیں کیا جائے گا۔
مری اور گلیات میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں 16 مارچ تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
