آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پرپی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔
چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آئی سی سی
یہ 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم ایونٹ تھا،یہ ایونٹ پی سی بی کیلئےانتہائی اہمیت کا حامل تھا،آئی سی سی امارات کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا تاہم بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی اور اپنے میچ دبئی میں کھیلے،فائنل میں بھارت فاتح رہا۔
