بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے،موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار
یرغمال خواتین اور بچوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا،190مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے،دوران آپریشن انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کر کے جانیں بچائی گئیں،دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہیدمسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے،
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں،دہشتگرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں تھے۔
میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار
دن بھر کیا ہوا؟
دہشتگردوں نے بولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا،دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایاہواہے،مسافروں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں،ان دہشتگردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پرحملے کے دہشتگرد افغانستان میں اپنےماسٹرمائنڈ سےرابطےمیں ہیں،دہشت گردوں نےعورتوں اوربچوں کوڈھال بنایاہوا ہے۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار
سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کاگھیراؤکرلیااورفائرنگ کاتبادلہ جاری ہے،عورتوں اوربچوں کوڈھال بنائےجانےکی وجہ سےآپریشن انتہائی احتیاط سےکیاجارہا ہے۔
ملک دشمن سوشل میڈیاغیرمعمولی طور پرمتحرک:
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بزدلانہ حملے پرانڈین اورملک دشمن سوشل میڈیاغیرمعمولی طور پرمتحرک ہے،ہندوستانی میڈیا،سوشل میڈیامسلسل گمراہ کن،جھوٹااورفیک پراپیگنڈاکرنےمیں مصروف ہے۔
پرانی ویڈیوز،تصاویر،فیک وٹس ایپ پیغامات سےہیجان پیداکرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے،مذموم سوشل میڈیا مہم کےذریعےلوگوں میں ہیجان پیداکرنےکی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
دہشتگردوں سےجڑےسوشل میڈیااکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہراگلنےمیں بھارتی میڈیاکاساتھ دےرہےہیں،ہندوستانی میڈیا خود ساختہ مفروربلوچ رہنماؤں کے تجزیےدکھاکرلوگوں کوگمراہ کرنےمیں مصروف ہے۔
چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ
عوام گمراہ کن اورمن گھڑت پراپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سےدی جانےوالی معلومات پراکتفا کریں۔
ترجمان ریلویز:
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے،واقعے سے متعلق حقائق اکٹھے کر رہے ہیں۔
