پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سہ ملکی سیریزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر49 ویں اوور میں حاصل کیا،پاکستانی اننگز کی خاص بات کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا کی شاندار سنچریاں تھیں ۔
کپتان محمد رضوان کی سنچری میں 7چوکے ،3 چھکے شامل تھے ،انہوں نے نے 106گیندوں پر سنچری مکمل کی،یہ محمد رضوان کی ون ڈے کیرئیر کی چوتھی سنچری ہے۔
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا
نائب کپتان سلمان علی آغا نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی،انہوں نے87گیندوں پر سنچری اسکور کی،یہ سلمان علی آغا کی ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری ہے،فخر زمان 41،بابراعظم 23اور سعود شکیل 15رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی اننگز
قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دیا،کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کے بیٹرز نے پاکستانی بائولرز کی کھل کر دھلائی کی۔
بھارتی بالر جسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر
جنوبی افریقا نے 5وکٹوں کے نقصان پر 352رنز بنائے،کلاسن 87رنز بناکر نمایاں رہے،میتھیو بریز نے 83اور ٹیمبا باووما نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ، جبکہ جنوبی افریقا کا ایک بیٹر رن آئوٹ ہوا۔
مین آف دی میچ
نائب کپتان سلمان علی آغا پلیئر آف دی میچ قرارپائے ،انہوں نے کہا کہ ہدف بڑا تھا مگر بہتر کھیل کی وجہ سے کامیابی ملی،کراچی کی پچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا،خوشی ہے کہ پرفارمنس ٹیم کے کام آئی،جس پلان کے تحت بیٹنگ کی وہ کامیاب ہوا۔
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی
سہ ملکی سیریز کا فائنل جمعے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہی کھیلا جائیگا۔
میچ میں بننے والے ریکارڈز
پاکستانی ٹیم نے ون ڈے تاریخ کا اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا،پاکستان نے جنوبی افریقا کا353رنز کا ہدف حاصل کیا۔
پاکستان نے 2022میں آسٹریلیا کے خلاف 349رنز،2023میں سری لنکا کیخلاف 345رنز،2023میں ہی نیوزی لینڈ کیخلاف 337رنز کا ہدف حاصل کیا۔
کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا نے 260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان 2009 میں بھارت کے خلاف ہونے والی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں کمی متوقع
پاکستان کی جانب سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر کے بیٹرز نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔
