پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے، ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ہم ایٹمی قوت ہیں ،اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا،وزیردفاع
جان و مال کے تحفظ اور امن برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا گشت شروع ہوچکا ہے ،کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی۔
گورنرراج سے متعلق فی الحال کچھ نہیں سوچا گورنرخیبرپختونخوا
گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15اور16اکتوبر کو ہو گا، بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ جے شنکربھارتی حکومت کی نمائندگی کرینگے۔
