اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنانے کی وجہ ایران کو المیہ کا شکار کرنا تھا۔
گزشتہ روز اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی میڈیا نے سربراہ حماس کو تہران میں نشانہ بنانے کی وجہ ظاہر کی جس کے مطابق تہران میں قتل کی وجہ یہ تھی کہ وہاں سیکیورٹی کی ذمہ داری ایران کی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تو اسماعیل ہنیہ کو قطر میں ہی قتل کردیا جاتا لیکن اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرنے کی 2 وجوہات تھیں۔ پہلی وجہ یہ تھی کہ حماس کے سربراہ کو نشانہ بنانا تھا اور دوسرا ایران کو المیہ کا شکار کرنا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ایران اس کا جواب کیسے دیتا ہے۔
خیال رہے کہ حماس کے سربراہ کو گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر انکے باڈی گارڈ کے ہمراہ اسرائیلی ایئر اسٹرائیک میں شہید کردیا گیا تھا۔ انکی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ 2 اگست کو قطر میں امام محمد ابن عبدالوہاب مسجد میں بھی ادا کی جائے گی جبکہ تدفین اسی روز قطر میں ہوگی۔
