اینکرپرسن عائشہ جہانزیب نے شوہر حارث علی سے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شوہر سے خلع لینے کے لئے کیس فائل کرنے جا رہی ہوں ،بچوں کی حوالگی کا کیس بھی جلد عدالت میں دائر کروں گی ، شوہر کے ساتھ اب رہنا ممکن نہیں ہے۔
جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اینکرپرسن عائشہ جہانزیب اور ان کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا۔
دوران سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرہ دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟
شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ میں ضمانت کی حد تک کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی، شوہر حارث کی ضمانت منظوری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
عائشہ جہانزیب کا بیان سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔
یاد رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
