یورو کپ 2024، ترکیے نے 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یورو کپ

یورو کپ 2024 میں ترکیے کی ٹیم نے آسٹریا کو شکست دے کر 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جرمنی میں جاری یورو کپ میں گزشتہ روز راؤنڈ آف 16 مرحلے کے آخری دو میچز کھیلے گئے۔ میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانہ گول برابر نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں رومانیہ نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

یورو کپ 2024، فرانس، اسپین، پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

انجری ٹائم میں ڈونئیل اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

راؤنڈ آف 16 کا آخری میچ ترکیے اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ترکیے نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کی۔

اس طرح یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ جرمنی سے، پرتگال کا فرانس سے اور انگلینڈ کا سوئٹزرلینڈ سے طے پایا ہے۔

یورو کپ 2024 کا آخری کوارٹر فائنل نیدرلینڈز اور ترکیے کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں