کراچی کی گرم ترین رات، سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے


کراچی میں شدید گرمی اور حبس نے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیے، شہریوں نے گزشتہ روز گرم ترین رات گزاری۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جولائی کا معمول درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

سال 2021 اور 2022 میں جولائی کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی کی شدت برقرار ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں