امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں قرارداد لائی گئی تو مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر

barrister gohar

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں قرارداد پارلیمنٹ میں لائی گئی تو مخالفت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی معاملے میں حکومت اعتماد میں نہیں لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قرارداد نہ دیکھی اور نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے۔ حکومت ہمیں اعتماد میں نہیں لیتی تو ہم کسی بھی قرارداد کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چین سمیت عالمی مبصرین نے پاکستانی انتخابات کے حوالے سے کیا رپورٹ دی وہ بھی بتایا جائے۔ انتخابات میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی اس کے بارے میں کیا کہا گیا؟ لوکل پاکستانی جو امریکی شہری ہیں انہوں نے ایوان نمائندگان میں قرارداد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں پاکستانی رہ رہے ہیں وہ اپنے ملک کو دیکھتے ہیں اگر امریکن نمائندگان اس قرارداد کو ویلکم کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ امریکہ میں سیپریشن آف پاور ہے جوڈیشری ان کی الگ ہے ایوان نمائندگان ان کے الگ ہیں۔ حکومت الگ ہے، پاکستانی نژاد امریکن شہریوں نے اگر کوئی قرارداد دی ہے تو یہ پارٹی کنٹریبیوشن نہیں ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدت کیس معاملے پر نا انصافی ہوئی۔ لوئر جوڈیشری کو ہم نے مضبوط کرنا ہے۔ ہمیں شواہد پیش کرنے اور فیئرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا یہ بالکل ایک سیاسی انتقام والا فیک کیس تھا۔ ہمارے ورکر چاہتے ہیں جلد از جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔


متعلقہ خبریں