بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی جانب سے اینڈرائیڈ اپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے۔
اپلیکشن کامقصدمختلف طرح کی سہولیات فراہم کرناہے،اینڈرائیڈ اپلیکشن پر نتائج ، ڈیٹ شیٹ سمیت دیگرآپشن موجود ہیں،فارمز،سرکلر،پریس ریلیز،امتحانی مراکز کی معلومات بھی دستیاب ہونگی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے امتحانی فارم جمع کرانے کا ایک اور آخری موقع فراہم کیا گیا ہے۔
ناظم امتحانات کا کہنا ہے جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500 کے ساتھ 10 مئی کو جمع کیے جائیں گے۔
7 مئی سے 11 مئی تک رہ جانے والے پرچے امتحانات کے اختتام کے بعد بورڈ کی جانب سے مخصوص امتحانی مراکز پر لیے جائیں گے۔
