آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کوٹلی تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں افطار پارٹی میں شریک شربت پینے سے 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔جن میں میزبان کے اہل خانہ کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں۔
گوجرانوالہ ، زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت غیر
متاثرہ افراد کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
