باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے پی کے 22 میں انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔
آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل پر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم روک دی ہے۔
دریں اثناء ریحان زیب خان کے چچا حضرت گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھتیجے کے قاتلوں کے بارے میں جن افراد کا نام لیا گیا ان پر ہمارا کوئی دعویٰ نہیں۔
زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل
ادھرمقتول ریحان زیب کی نماز جنازہ برشاہ نرے میں ادا کر کے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریحان زیب کو گزشتہ روز الیکشن مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
