ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 217 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو بعد میں 826 پوائنٹس تک پہنچ گئی ، جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار986 پوائنٹس پر آ گیا۔
