ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بھکرمیں دھند رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں بھی دھندرہنے کا امکا ن ہے۔
