محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہے گا۔
بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال، ملتان، خان پور،رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم،بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان میں دھند رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند کا امکان ہے۔
