پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کی وجہ سے ایم-2، ایم-3 کو کچھ مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم تھری مرید والہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ہے۔ شہریوں کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور موٹروے ایم 3 مرید والہ سے درخانہ تک بھی آمدورفت کیلئے بند ہے۔ این-5، کرم آباد نزد ٹنڈو مستی تا علی واہاں بھی بند ہے۔
دھند کے باعث کار کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق
دوسری طرف لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ تا سمبریال ٹول پلازہ کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ایم-4 موٹروے عبدالحکیم تا گوجرہ، ایم-2 نزد کوٹ سرور تا راوی ٹول پلازہ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ایم-4 نزد شامکوٹ تا عبدالحکیم، ایم-4 نزد شیر شاہ تا شامکوٹ کو بھی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
