غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے شروع کر دیئے، 175 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیئے۔ اسرائیل نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں شدید بمباری کی۔
اسرائیل نے رفاہ کے علاقوں میں بھی گھروں کو نشانہ بنایا جبکہ خان یونس میں عوام کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے سے ہنگامی انسانی صورتحال مزید خراب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر واضح کر دیا شہریوں کا جانی نقصان کم سے کم ہو، امریکی وزیر خارجہ
قطر حکام نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر نئےاسرائیلی حملوں سے جنگ بندی کی کوشش کا معاملہ الجھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی ایک ہفتے تک جاری رہی جس میں قیدیوں اور یرغمال بنائے گئے افراد کا تبادلہ کیا گیا۔