چینی سائنسدانوں نے تیزی سے چارج ہونے والی لیتھیم آئن کی ایسی بیٹری تیار کی ہے جو صرف 10 منٹ میں سیل فون پر 90 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔
واٹس ایپ صارفین نئی جعل سازی سے ہو جائیں ہوشیار!
تفصیلات کے مطابق نیچر انرجی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، گریفائٹ سے بنی بیٹری کی سطح پر انتہائی باریک فاسفورس کی تہہ چڑھائی گئی ہے جو آئنک کنڈکٹویٹی کے ساتھ کرسٹل لائن ٹھوس الیکٹرولائٹ انٹرفیس میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے پاچ سیل کا ایسے گریفائٹ اینوڈ کے ساتھ تجربہ کیا جس کے دوران بیٹری کی صلاحیت 6 منٹ میں 80 فیصد اور 10 منٹ میں 91.2 فیصد تک پہنچ گئی۔
موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
تحقیق کے مطابق6 منٹ چارجنگ شرح کے ساتھ 2ہزار سے زائد سائیکلز کے لیے بیٹری کی صلاحیت برقرار رکھنے کی شرح 82.9 فیصد رہی۔
