پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں پر سابق وزیراعظم کچھ دیر کے لئے آرام کریں گے۔
ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، نواز شریف
اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف لاہور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
