یروشلم: اسرائیلی فوج نے غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اب اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اب غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا اور یہ آپریشن طویل وقت لے گا۔ جس کے لیے شمال میں ہماری فوج بالکل تیار بیٹھی ہے۔
غزہ کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کے رہائشی جنوب کی جانب نکل جائیں اور اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ہم نہ کہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے فلسطین اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے نکلنے کی ڈیڈ لائن کے باوجود رہائشیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی غزہ سے جنوبی غزہ جانے والے 250 سے زائد فلسطینیوں کو راستے میں بمباری کر کے شہید کر دیا گیا۔
