چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہےکہ یہ دھماکے اور حملے کرنے والے مسلمان نہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو حرام قراردیا ہے۔
آج پوری کائنات کیلئے خوشی کا دن ہے، ژوب میں ہماری افواج پر حملہ کیا گیا، آج ہنگو میں مسجد پر بھی حملہ کیا گیا، ان لوگوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
ہنگو دھماکے میں پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، ابتدائی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ ہمیں پھر اکٹھے ہو کر ان لوگوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا، دشمن چاہتا ہےکہ ملک میں بدامنی ہو۔
ہم کبھی بھی دشمن کاایجنڈایہاں پرکامیاب ہونے نہیں دیں گے،ہم اپنی بہادرمسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
مستونگ دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، دفاعی ماہرین
مولانا عبد الخبیر آزاد کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ان درندہ صفت لوگوں کاقلع قمع ہونا چاہئے،جتنے بھی ایسے لوگ موجود ہیں ان کو چوکوں اور چوراہوں پرلٹکایا جائے۔
ہمیں مل کر عہد کرنا ہوگا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں گے، پاکستان کے امن سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، ہمیں فرقہ واریت اور دہشتگردی کو ختم کرناہوگا۔
