قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا موٹروے پر چالان ہونے سے متعلق خبروں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔
ہم نیوز کے مطابق بابراعظم کی موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق بابر اعظم نے گاڑی روک کر موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
پٹرولنگ افسران نے بابر اعظم کو موٹروے پر محفوظ سفر کے بارے آگاہی دی۔
اس موقع پر بابراعظم نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔
