مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئین اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند کرتا ہے مگر اُسی آئین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی واضح حکم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔
