وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے بہت خدمات انجام دیں۔
فلم ، میوزک ، ریڈیوآرکائیو پالیسی کے اجرا اور فنکاروں میں ہیلتھ کارڈ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اعلیٰ پائے کا نظام تھا، فلم انڈسٹری میں بڑے بڑے فنکاروں نے زبردست نام کمایا ہے۔
انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی
ہمارے ڈرامے ہمسائیہ ممالک میں بھی دیکھے جاتے تھے، پاکستانی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے بہت خدمات انجام دیں ہیں، فنکاروں اور ہدایتکاروں نے لازوال دھنیں تخلیق کیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ثقافت کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتا ہے، نئی مولاجٹ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلم بنانے کیلئے مجھے اڑھائی کروڑ روپے لگانے کا کہا گیا، فلم پر پیسہ لگانے کی آفر کو سنجیدگی سے نہیں لیاتھا، بعد میں شکر ادا کیا کیونکہ نیب کا کیس بن جاتا۔
