190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کر دی.
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے معاملے پر دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری کا حوالہ سامنے آیا۔ جج نے کہا کہ اگر نیب والے گرفتار کرلیتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا ناں؟ زرداری صاحب تو خود کہتے تھے کہ مجھے جیل بھیج دیں، پتہ نہیں ان کو کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ ہمیں ایک موقع دیں ہم کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا
عدالت نے ہدایت دی کہ بشری بی بی کو نیب گرفتار نہ کرے تاہم عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی، جس کے بعد نیب کوچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا اختیار مل گیا ہے۔
اس کے علاوہ توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی، یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا اور نیب کے بیان کی روشنی میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔