پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑ پر پھنس گئے۔
آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئے، سینئر کوہ پیما کیمپ فور پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر آصف بھٹی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں ایک ساتھی کیمپ 3 کی طرف لے کر آ رہا ہے، جب کہ کل ہیلی کاپٹرز کی مدد سے انہیں ریسکیو کر لیا جائے گا۔
URGENT RESCUE REQUEST: a Pakistani climber Dr. Asif Bhatti from Islamabad is Trapped at Nanga Parbat Camp 4.
🆘 Attention to all media outlets and government authorities 🆘 @Fahdhusain @asmashirazi@murtazasolangi @geonews_urdu
@ARYNEWSOFFICIAL @Shiffa_ZY @nadia_a_mirza
Time… pic.twitter.com/LCbiEWbQNN— Khawar Azhar (@Khawar69) July 3, 2023
سوشل میڈیا پر بھی حکومت سے اپیل کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر آصف بھٹی کی زندگی بچانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں جائیں۔
واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ روز پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے سر کیا ہے، وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔
