دن بھر سخت گرمی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اچانک بوندا باندی شروع ہو گئی۔
ہلکی بارش ہونے سے اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ شہری محظوظ ہونے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
