لاہور: دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ انگلینڈ سے اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگیا ہے۔
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریزکھیلنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن ان میں بابراعظم شامل نہیں ہیں۔
بابراعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے، ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، طلعت حسین، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، اسامہ شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
ٹی 20 سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود کھلاڑی وہیں سے اسکاٹ لینڈ گئے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود کھلاڑی بھی روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، طلعت حسین، شاہین آفریدی، احمد شہزاد، عثمان شنواری اور محمد نواز شامل ہیں۔
