کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار اور و دیگرکی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پیر کے روز مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں سولجر بازار تھانے میں درج ہوا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو گرفتار کر کے نو جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
