گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے آخر کار سب کے دلوں کی بات سن لی اور ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا۔
پیر کا مطلب کیا ہے ؟ چھٹی ختم ۔۔ دنیا بھر میں ملازم پیشہ افراد ہوں یا طلبا ہفتہ اتوار چھٹی کا مزہ لیتے ہیں جبکہ پیر کو انہیں دوبارہ سے کام کا آغاز کرنا پڑتا ہے، جو کسی کو پسند نہیں آتا، اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کو پیر کا دن زیادہ پسند نہیں ہے۔
we’re officially giving monday the record of the worst day of the week
— Guinness World Records (@GWR) October 17, 2022
اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات دیکھتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، جس کے کئی صارفین نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ ۔۔ پیر کا دن اسی کا مستحق ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پیر کو بدترین دن قرار دینے میں اتنی دیر کیوں ؟
