پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے سلطان محمد خان ہزاروں کارکنان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی، عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں مگر اسمبلی نہیں جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ضد اورانا کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، انہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر وہ مانتے نہیں۔
پشاور: سینیئر سیاستدان فرید طوفان کی دوبارہ اے این پی میں شمولیت
ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آیا ہوں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم چارسدہ سمیت پورے صوبے اور جہاں جہاں پشتون آباد ہیں، اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیں گے۔
