اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلاف اسٹیٹ لائف کی چار اپیلیں مسترد کردی ہیں۔
اسٹیٹ لائف میں 4 ارب 80کروڑ روپے کے گھپلوں کی دوبارہ بازگشت
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو پالیسی ہولڈرز کے اہل خانہ کو انشورنس کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے جائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف نے دعویداروں کے جائز دعوے مسترد کر کے بدانتظامی کا ارتکاب کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پالیسیاں لیتے وقت جان بوجھ کر بیماریاں خفیہ رکھنے کا اسٹیٹ لائف کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ اپیلیں کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف نے اپنے ہی فیلڈ افسرز کی رپورٹوں کو نظر انداز کیا، فیلڈ افسرز کی رپورٹوں کی مطابق تمام بیمہ شدہ افراد مکمل طور پر صحت مند تھے۔
اسٹیٹ لائف میں جعلی ایجنٹوں کو سالانہ 4.8 ارب روپے ادا کرنے کا انکشاف
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ناقابل تردید ثبوتوں کے بغیر لائف انشورنس کلیمز مسترد کرنا انتہائی غیر منصفانہ عمل ہے، 30 دنوں میں محتسب کو تعمیل کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔
