ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے جاں بحق افراد کى تعداد1290 ہو گئی ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق چوبيس گھنٹے میں مزيد 26 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ۔ سندھ میں22 ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں2،2 افراد جاں بحق ہوئے ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے12 ہزار588 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ 5 لاکھ 44 ہزار 300 سے زائد گھر تباہ ہوئے ، 9 لاکھ 23 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ۔
یہ بھی پڑھیں:قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی میں میں پھنسے ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب
رپورٹ کے مطابق243 پل اور177 دکانیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئیں ۔ 5 ہزار 563کلو میٹر سڑکیں بھی بارش اور سیلاب میں تباہ ہوئیں ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار مویشی بھی سیلاب کے باعث مارے گئے۔
