مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بات سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال
مزید برآں آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں جب کہ چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔
