اسلام آباد: 2018 کے عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف پاکستان الیکشن کمیشن ( پی ای سی ) میں آسامیاں خالی ہونے کے باعث سینئر افسران کی شدید کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
نمائندہ ہم نیوز طارق ملک کے مطابق الیکشن کمیشن میں گریڈ 21 کی دس میں سے نو آسامیاں خالی ہیں جبکہ گریڈ 20 کی دس منظور شدہ آسامیوں میں سے سات خالی ہیں اور جونیئر افسران کو عارضی چارج دے کر کام چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
گریڈ 21 میں چار صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیے جاتے ہیں جبکہ چار ڈائریکٹر جنرل بھی گریڈ 21 کے آفیسر ہوتے ہیں۔
