کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام ملکی سطح پر صحافیوں کا سب سے بڑا افطار ڈنر کا پروگرام ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس صحافیوں اور کارپوریٹ سیکٹر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افطار ڈنر میں شہر بھر کے صحافیوں سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے حبیب بینک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک ، نیشنل بینک آف پاکستان ،لکی سیمنٹ،فوڈ پانڈہ ، آن لائن کریم ، فلپ سورس ، جاز ، آباد کے عہدہ داران اور سابق چیئرمین فیاض الیاس، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سیاسی،مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنماﺅں،عمائدین شہر، ٹی وی چینلز، اخبارات، میگزین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ، کے یوجے کے اراکین سمیت شہر کی نمایاں شخصیا ت نے بھی بڑی تعد اد میں شرکت کی۔

شرکاءکا کہنا تھا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔دعوت افطار میں موجودشرکاءنے میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے منظم انداز میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے انعقاد پرکراچی یو نین آف جر نلسٹس کی پو ری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پرکراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر راشد عزیز نے کہا کہ کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔
سیکر ٹری موسی کلیم نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ لوگ اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ان کے تدارک کے لیے مل کر جدوجہد کررہے ہیں ، آخر میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز اور سیکرٹری موسی کلیم نے دعوت افطار میں شریک مہمانوں کو کے یو جے دستور کی اعزازی شیلڈز پیش کیں اور افطار ڈنر میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔
