وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاوس پر دھاوے کے معاملے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کر رہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ نے تین روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انکوائری کی جائے کہ سندھ ہاؤس کے باہر انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے احتجاج کو ڈسپرس کیا گیا تو دوبارہ کارکنان کیسے پہنچے؟ ہائی سیکیورٹی زون میں 2مرتبہ کارکنان پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟
سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج
ذرائع کے مطابق پولیس نے کسی بھی جگہ کارکنان کو سندھ ہاوس پہنچنے پر روکا کیوں نہیں، پولیس نے جے یو آئی کارکنان کو روک لیا تو پی ٹی آئی کارکنان کو کیوں نہیں روکا گیا؟
