قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ کا 16 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
آسٹریلیا کو بطور کپتان 2 ورلڈکپ جتوانے والے بلے باز رکی پونٹنگ نے 2005 میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب تک برقرار تھا۔ وہ واحد بلے باز تھے جو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کی رینکنگ میں سال کے اختتام تک پہلے نمبر پر تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رکی پونٹنگ یہ ریکارڈ 16 سال بعد برابر کیا ہے، وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی رینکنگ میں سال کے اختتام تک نمبر ون بلے باز ہیں۔
The king of limited-overs cricket ?
Babar Azam will only be the second batter after Ricky Ponting to end the year as the top-ranked batter in ODIs and T20Is ?#Pakistan pic.twitter.com/LqhrrfNa2w
— CricWick (@CricWick) December 23, 2021
رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہاروں کا سال ثابت ہوا کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امسال درجنوں ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 میں نہ صرف وائٹ بال کرکٹ میں بہترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ بابر اعظم نے ایک سال میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ ایک سال میں سب سے رنز بنانے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے رواں سال 2 ہزار سے زائد رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار
