پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 496 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید580کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار158ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کب، کیسے اور کہاں پہلے ختم ہو گا؟ ماہرین نے بتادیا
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار319، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار678، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار22، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار489 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 936 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار579، خیبرپختونخوا 5 ہزار757، اسلام آباد 941، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
