مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی 3 سالہ کارکردگی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عمران خان کی 3سالہ کارکردگی پر اخباروں میں اشتہارات عوام غور سے دیکھیں۔ نااہل حکومت کا فراڈ تھوڑی دیر میں بے نقاب ہوگا ۔
ترجمان مسلم لیگ نے الزام لگایا کہ حکومت نے کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی ہیں، مریم اورنگزیب نے بھارتی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کردیا ہے۔
عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔مہنگائی کم ہوتی تو پاکستان کے بازاروں کی تصویریں ہوتیں، تصویریں ہیں لیکن ایک کلو چینی کے لئے رمضان میں لگی قطاروں کی#جعلساز_کے_تین_سال pic.twitter.com/hmRuBprCe8
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔
یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی بے روزگاری ،غربت ، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند میڈیا پر حملے،آزادی اظہار کاقتل کی داستان ہے pic.twitter.com/XyGaGAShj7
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2021
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔
مہنگائی بے روزگاری غربت میں عوام کو پیس کر عوام کے ہی دئیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنی کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائےحکومت کی اپنی کارکردگی اور اس کی جعلی رپورٹ کی حقیقت اس کے اشتہار میں لگائی ہوئی تصاویر سے ہی ایاں ہو جاتی ہے۔#جعلساز_کے_تین_سال pic.twitter.com/yP6t9ZeDYK
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی موصوف آئیں گے اورشرمندگی اور قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس جعلسازی اور چوری پر تقریر بھی کریں گے۔
