اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج عوام کی ٹیلیفون کالز سنیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو سہ پہر 3 بجے عوام کی لائیو کالز سنیں گے اور عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 62 اموات
عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کر کے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔
