اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی ہو گیا ہے۔ دورہ ملتوی کیے جانے کی بنیادی وجہ موسم کی خرابی بتائی گئی ہے۔
وزیراعظم سے انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنا تھی۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دورے کے دوران متعدد اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کرنا تھیں لیکن اب وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی لیں گے۔
دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں پارٹی پوزیشن اور انتخابی مہم کا جائزہ لینے کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم 17 جولائی سے آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
