اسلام آباد: پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کاچوتھا ٹرمینل لگانے کا منصوبہ طے پا گیا ہے۔
ایل این جی کی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 کے نفاذ پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگےگا۔ انہوں ںے بتایا ہے کہ یہ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائےگا اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
After Energas, Tabeer Energy(Mitsubishi) also close to finalizing their FID to set up the 4th LNG Terminal in @QasimPort #PakistanMovingForward pic.twitter.com/knOxaDxWlf
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 29, 2021
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی زیدی نے اس حوالے سے پنے پیغام میں لکھا ہےکہ جاپانی کمپنی نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول زرداری بچے ہیں انہیں معاملات کا علم نہیں، علی زیدی
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ٹرمینل پر 90 ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہوسکیں گے جب کہ ٹرمینل کے لیے 24 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
