ریاض: سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
سعودی عرب نے حج کیلئے 3 پیکجز کا اعلان کر دیا
خلیجی ویب سائٹ کے مطابق موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں۔ وزارت حاج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔
#إنفوجرافيك | ?#وزارة_الحج_والعمرة تعلن تسجيل أكثر من 450 ألف طلب للحج، خلال الـ 24 ساعة الأولى.
٦٠٪ ذكور
٤٠٪ اناث#حج_1442هـ#بسلام_آمنين pic.twitter.com/35ErLTWldo— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 15, 2021
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جب کہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔
پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج نہیں کرسکیں گے
حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔
حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، مولانا طاہر اشرفی
درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
