شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی


اسلام آباد: نواز شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔ سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ٹرائل کی مدت میں توسیع کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ اورجسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی خصوصی بنچ  دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

بلوچستان میں پانی کی قلت کے ازخود نوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ نے اسی کیس میں سابق وزرائےاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک اور ثناءاللہ زہری کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن  (ڈبلیو ٹی او) میں تعیناتی کے کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

عدالت عظمیٰ میں مارگلہ ہلز پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی ، کوئٹہ میں وکلا پر پولیس کے تشدد اورلاہور میں بھی وکلا پر پولیس تشدد کے خلاف ازخود نوٹس کیسز کی بھی سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ میئر کراچی وسیم اختر کو کام سے روکنے کے حوالےسے دائر درخواست پر بھی آج سماعت کرے گی۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان آج سپریم کورٹ کی پشاوررجسٹری میں آٹھ اہم مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں سات ازخود نوٹس کیسز بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں