دبئی: دنیا بھر سے دبئی پہنچنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ ایئرپورٹ آمد پر ایک شاندار ڈی ٹی سی لیموزین کار بک کرائیں گے تو اس کا میٹر صفر سے شروع ہوگا۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے کی گئی ہے۔
دبئی کا سفر کرنے والے خبردار ہوشیار
دبئی کی روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہ ایک شاندارڈی ٹی سی لیموزین کار آپ کی منتظر ہے اوروہ بھی بے حد پرکشش پیشکش کے ساتھ ۔
Make your visit to #Dubai a happy journey from the moment of your arrival. Book a #DTC Limousine when leaving the Dubai International Airport (Terminal 3) & enjoy AED 0 meter start charges (Zero Flagfall).
*Limited time offer#RTA pic.twitter.com/uM90ccYFUa
— RTA (@rta_dubai) April 5, 2021
آرٹی اے کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔
دبئی:3ہزار درہم سے زائد مالیت کی اشیا لانے پر پابندی
آر ٹی اے کی جانب سے دیے جانے والے پیغام کے مطابق دبئی آمد پر مسافر اپنے سفر کو خوشگوارو یادگار بنانے کے لیے ڈی ٹی سی لیموزین کار بک کریں اور ڈی ایچ میٹر اسٹارٹ چارجز صفر سے انجوائے کریں۔
دبئی دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے نت نئی پیشکش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد دبئی کا رخ کرتی ہے جہاں کے دلفریب نظارے اور رنگینیاں ان کی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں۔
دبئی: دنیا کی مہنگی ترین بریانی ہوش اڑا دے
یقیناً! لیموزین کار جو دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، کے سفر کی پیشکش سیاحوں کے لیے کشش کا سبب ہو گی۔
