گزشتہ روز پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کر لی تھی۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح کے بعد ’پاوری گینگ‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
Here come the Best ever version of #pawrihoraihai by Pakistan Blind Cricket team after defeat India in Final ??? pic.twitter.com/CiyfQhV3mY
— Abdul Ghaffar (@GhaffarDawnNews) April 4, 2021
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہہ رہے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ سہ ملکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دے دی
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں بھارت نے 112 رنز بنائے تھے۔
