زمین کی قریبی سیارے مریخ پر انسان کے قدم رکھنے سے قبل ہی پہلے ورچوئل گھر کو فروخت کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مریخ ہاؤس ، جو دنیا کا پہلا ڈیجیٹل این ایف ٹی گھر ہے، حال ہی میں پانچ لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروخت کئے گئے گھر کا 3 ڈی نقشہ اس کے خریدار کو بھیجا گیا تھا۔
گھر کی ڈیزائنر نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران اس گھر کو ڈیزائن کیا تھا۔

ناسا نے مریخ کے ریتلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کر دیں
اس گھر کو بنانے میں خاص ٹیکنالوجی کا استعمال گیا ہے تاکہ گھر کے اندر ایک شفا بخش ماحول پیدا کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق گھر کو بنانے میں شیشے اور تانبے کا استعمال کیا گیا ہے، اور اس میں ڈرائنگ روم، لیونگ روم، کچن کے ساتھ ساتھ ایک سوئمنگ پول بھی رکھا گیا ہے۔

گھر کے ڈیزائن کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اسے لال سیارے کے ایک پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کیا گیا ہو تاکہ وہاں کے رہائشی مریخ کے اردگرد کا خوب نظارہ کر سکیں۔
