وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق عمران خان قرنطینہ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دفتری امور انجام دیں گے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور خاتون اول میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ وزیراعظم اور خاتون اوّل سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی اور حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران are comfortable with mild symptoms. وزیراعظم اور خاتون اوّل آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں-
وزیراعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر کریں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔
